ٹیگ کے فارمیٹس
اگر آپ کے پاس صرف چند پروڈکٹس ہیں، تو آپ کو شاید پروڈکٹ کے ٹیگ کی حکمت عملی کی ضرورت نہ ہو۔ تاہم، اگر آپ کے پاس پروڈکٹس کی بڑی تعداد موجود ہے اور آپ اپنی پروڈکٹس اور کلیکشنز کے ساتھ مؤثر طریقے سے ٹیگز استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کے پاس ٹیگ کا ایسا مشترکہ فارمیٹ ہونا چاہیے جسے آپ مستقل مزاجی سے استعمال کر سکیں۔
آپ ہر پروڈکٹ پر 250 تک ٹیگز لاگو کر سکتے ہیں۔
پروڈکٹ ٹیگ کی گائیڈ لائنز
درج ذیل گائیڈ لائنز آپ کے ٹیگز کو آپ اور آپ کے بزنس کے لیے بہترین انداز میں کام کرنے میں مدد دے سکتی ہیں:
- کریکٹرز - اپنے ٹیگز میں صرف عام حروف، ہندسے اور ہائفن (-) استعمال کریں۔ لہجے والے (accented) کریکٹرز اور دیگر علامات سے گریز کریں۔
اگرچہ آپ ایسے ٹیگ بنا سکتے ہیں جو کچھ سپیشل کریکٹر کا استعمال کرتے ہوں، لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ تلاشیوں میں یا کلیکشن کی شرائط کے طور پر آپ کی توقع کے مطابق کام نہ کریں۔ ٹیگ میں موجود سپیشل کریکٹر کو یا تو نظر انداز کر دیا جاتا ہے یا انہیں ایک جیسا ہی تصور کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر، آپ کے پاس کلیکشن کی یہ شرط ہے کہ پروڈکٹ کا ٹیگ red-new کے برابر ہے۔ تو پھر red_new، red+new، یا red&new جیسے ٹیگ والی تمام پروڈکٹ کو بھی کلیکشن میں شامل کر دیا جاتا ہے۔
- لمبائی - استعمال میں آسانی کے لیے، اپنے ٹیگز کو مختصر رکھیں۔ مثال کے طور پر، آپ کی فروخت کردہ پروڈکٹس کی تعداد اور اقسام کے لحاظ سے، آپ ایسے ٹیگز استعمال کر سکتے ہیں جو 16 کریکٹرز سے زیادہ طویل نہ ہوں۔
سادہ اور سمجھنے میں آسان - اپنے ٹیگز کا نام اس طرح رکھیں جو آپ کے اور آپ کے عملے کے لیے بامعنی ہو تاکہ ہر ٹیگ کا ایک واضح مقصد ہو اور اسے یاد رکھنا آسان ہو۔
کسٹمرز کے لیے واضح - کچھ آن لائن سٹور تھیمز میں، آپ کے پروڈکٹ ٹیگز آپ کے کسٹمرز کو دکھائے جاتے ہیں، جیسے کہ ڈراپ ڈاؤن فلٹر مینیوز میں۔ چونکہ ٹیگز نظر آ رہے ہوتے ہیں، اس لیے آپ کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ کسٹمرز ان کا مطلب سمجھ سکیں۔
مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ ان پروڈکٹس کے لیے ایک ٹیگ بنانا چاہتے ہیں جنہیں آپ موسم خزاں 2019 کے سیزن کے کلیکشن میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آپ
myfall19ٹیگ بنا سکتے ہیں، لیکن اگر وہ ٹیگ آپ کے آن لائن سٹور کے کسی فلٹر مینیو میں دکھایا جائے، تو ہو سکتا ہے آپ کے کسٹمرز اس کا مطلب نہ جان پائیں۔ اس کے لیے ایک بہتر انتخابFall-2019ہو سکتا ہے۔
سرچ انجنز کی جانب سے ٹیگز استعمال نہیں کیے جاتے، اس لیے اپنے آن لائن سٹور کے تلاش کے نتائج کو بہتر بنانے کی کوشش کے لیے ٹیگز استعمال نہ کریں۔ اس کے بجائے، اپنے Shopify سٹور میں SEO کے لیے کی ورڈز شامل کریں میں دی گئی وضاحت کے مطابق کی ورڈز شامل کریں۔
پروڈکٹ کے ٹیگ کے فارمیٹس کی مثالیں
آپ ملبوسات کا ایک آن لائن سٹور چلاتے ہیں۔ آپ اپنی پراڈکٹ کے رنگ اور مواد کو ظاہر کرنے کے لیے ٹیگ استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ
blue،red،black، اورwhite، نیزcotton،linen،fleece، اورdenimکے ٹیگ استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ آپ کے آن لائن سٹور کی تھیم کلیکشن پیج پر فلٹر کے طور پر ٹیگ استعمال کرتی ہے، اس لیے کسٹمر پھر وہ تمام پراڈکٹ تلاش کر سکتا ہے جن میںblueاورcottonدونوں ٹیگ ہوں، یاblueاورfleeceدونوں ٹیگ ہوں۔آپ جڑی بوٹیوں اور مسالوں کا ایک کاروبار چلاتے ہیں جس میں درجنوں آمیزے ہیں۔ آپ ہر اجزاء کے لیے ایک لفظ پر مشتمل مختصر ٹیگ استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں:
Basil،Parsley،Rosemary، اور اسی طرح۔ پھر آپ ہر پروڈکٹ پر متعدد ٹیگ لگاتے ہیں۔ بعد میں، آپ ایسے کلیکشن بنا سکتے ہیں جو ان ٹیگ کو شرائط کے طور پر استعمال کرتے ہوں۔