پرچیز آرڈرز کے لیے ڈیمانڈ فورکاسٹنگ
جب آپ پرچیز آرڈر بناتے ہیں، تو Stocky ان پروڈکٹس اور مقداروں کے بارے میں تجاویز دے سکتا ہے جن کا آپ کو آرڈر دینا چاہیے۔ یہ تعین کرنے میں آپ کی مدد کے لیے کہ کن پروڈکٹس کو دوبارہ آرڈر کیا جانا چاہیے، Stocky آپ کے سٹور کا سیلز ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ Stocky کسی پروڈکٹ کی حالیہ آرڈر ہسٹری، کسی مخصوص وقت پر اس کی آرڈر ہسٹری، یا کسی پروڈکٹ کے لیے آپ کے منتخب کردہ انوینٹری لیولز کو برقرار رکھنے کی بنیاد پر تجاویز دے سکتا ہے۔
ڈیمانڈ فورکاسٹنگ کے ساتھ پرچیز آرڈر بنائیں
- اپنے Shopify ایڈمن میں، Apps > Stocky پر جائیں۔
- Purchases > Create Purchase Order پر کلک کریں۔
- منتخب کریں کہ پرچیز آرڈر وینڈر کے لیے ہے یا سپلائر کے لیے۔
- وینڈر یا سپلائر کو منتخب کریں۔
- Generate میں، Using Suggestion منتخب کریں۔
- درج ذیل تفصیلات درج کریں:
- تجویز کردہ (دن): آپ پیش گوئی کتنے دنوں کے لیے چاہتے ہیں۔
- سٹاک وصول کرنے کی لوکیشن: وہ لوکیشن جہاں آپ پیش گوئی سے سٹاک وصول کرنا چاہتے ہیں۔
- پیش گوئی کی بنیاد: آپ کے کاروبار کا/کے وہ حصہ/حصے جن کا پیش گوئی کا حساب لگانے کے لیے پیش گوئی موازنہ کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کوئی مخصوص لوکیشن یا اپنا پورا سٹور منتخب کر سکتے ہیں۔
- Create Purchase Order پر کلک کریں۔
ڈیمانڈ فورکاسٹنگ کی قسم منتخب کریں
آپ مختلف معیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکٹس کی ڈیمانڈ کی پیش گوئی کر سکتے ہیں۔
| پیش گوئی کی قسم | تفصیل |
|---|---|
| پچھلے X دن |
Stocky آپ کے درج کردہ سیمپل پیریڈ کے دوران روزانہ کے اوسط آرڈر لیتا ہے اور اسے Suggest for فیلڈ میں درج کردہ دنوں کی تعداد سے ضرب دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ نے پچھلے 7 دنوں میں 14 شرٹ فروخت کیں، جو کہ روزانہ اوسطاً 2 شرٹ بنتی ہیں۔ اگر آپ اپنے سیمپل پیریڈ کے طور پر 7 دن اور Suggest for فیلڈ میں 14 دن درج کرتے ہیں، تو Stocky تجویز کرے گا کہ آپ 28 شرٹ کا آرڈر دیں۔ |
| کسٹم تاریخ کی حد |
Stocky آپ کے درج کردہ سیمپل پیریڈ کے دوران روزانہ کے اوسط آرڈر لیتا ہے اور اسے Suggest for فیلڈ میں درج کردہ دنوں کی تعداد سے ضرب دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ نے تین ماہ قبل دو روزہ سیل لگائی تھی اور اس دوران 50 شرٹ فروخت کی تھیں۔ آپ دوبارہ وہی سیل چلانا چاہتے ہیں لیکن اس بار پانچ دنوں کے لیے۔ اگر آپ سیل کی تاریخیں منتخب کرتے ہیں اور Suggest for فیلڈ میں 5 دن درج کرتے ہیں، تو Stocky تجویز کرے گا کہ آپ 125 شرٹ کا آرڈر دیں۔ |
| پچھلے سال کا یہی دورانیہ |
Stocky ان آرڈر کو لیتا ہے جو آپ کی طرف سے Suggest for فیلڈ میں درج کردہ سیمپل پیریڈ کے دوران دیے گئے تھے، اور تجویز کرتا ہے کہ آپ اتنی ہی مقدار میں انوینٹری کا آرڈر دیں جتنی پہلے آرڈر کی گئی تھی۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ جاننا چاہتے ہیں کہ پچھلے سال کے اسی دورانیے کی بنیاد پر، اگلے 30 دنوں میں آپ کو کتنی انوینٹری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر آپ |
| شیلف بھریں |
اپنی شیلف کی حد تک پہنچنے کے لیے آپ کو جتنی انوینٹری کا آرڈر دینے کی ضرورت ہے، Stocky وہ مقدار تجویز کرتا ہے۔ Fill shelves آپشن استعمال کرنے کے لیے، آپ کو اپنے سپلائر یا وینڈر کے صفحات میں اپنی پروڈکٹ کے لیے شیلف کی حدیں درج کرنی ہوں گی۔ |
| شیلف بھریں (اگر کم از کم حد سے کم ہو) |
ایسی پروڈکٹ جو انوینٹری کے کم از کم لیول سے نیچے ہیں، Stocky ان کے لیے انوینٹری کی وہ مقدار تجویز کرتا ہے جس کا آرڈر آپ کو اپنی شیلف کی حد تک پہنچنے کے لیے دینے کی ضرورت ہے۔ Fill shelves (if below min) آپشن کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو اپنے سپلائر یا وینڈر کے صفحات پر اپنی پروڈکٹ کے لیے شیلف کی حدیں اور انوینٹری کے کم از کم لیول درج کرنے ہوں گے۔ |
| ٹارگٹ اسٹاک لیول |
Target quantity درج کرنے کے بعد، Stocky تجویز کرتا ہے کہ آپ کو اپنی درج کردہ ٹارگٹ مقدار تک پہنچنے کے لیے ہر پروڈکٹ کی کتنی انوینٹری کا آرڈر دینے کی ضرورت ہے۔
مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ کے پاس 3، 6، اور 10 کی انوینٹری والی تین پروڈکٹ ہیں۔ اگر آپ |
پرچیز آرڈر بننے کے بعد، آپ اسے Stocky میں سے ہی براہ راست اپنے مینوفیکچرر یا سپلائر کو بھیج سکتے ہیں۔ انوینٹری موصول ہونے کے بعد، اپنے انوینٹری کے لیول کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پرچیز آرڈر کو موصول شدہ کے بطور نشان زد کریں۔